مریدکے ،عاقل بٹ اور اسکے تین ساتھیوں کو پولیس کے کڑے پہرے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

مقتولین کے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا ،ورثاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ،مقتول عاقل بٹ کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج

جمعرات 9 جون 2022 19:39

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر دیرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے عاقل بٹ اور اس کے تین ساتھیوں کو پولیس کے کڑے پہرے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ،مقتولین کے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا ،ورثاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میںسیکڑوں افراد نے شرکت کی ،مقتول عاقل بٹ کی اہلیہ انعم کی درخواست پر پندرہ نامزد پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مریدکے جی ٹی روڈ کی صنعتی آبادی کالاشاہ کاکو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے چار افراد کی لاشیںپوسٹمارٹم کے بعد جب انکے گھر آبادی حدوکی میں پولیس کی نگرانی میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا ،تمام کاروباری مراکز بند رہے ، جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور مقتولین کے ورثا ء نے شدید احتجاج کرتے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

آر پی او شیخوپورہ ،ڈی پی او شیخوپورہ کی نگرانی میںپولیس کی بھاری نفری موقع پر موجودرہی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتولین کو سپرد خاک کردیا گیا ۔پولیس نے مقتول عاقل بٹ کی اہلیہ کی درخواست پر پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کیخلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال کوئی بھی ملزم نہیں پکڑا جا سکا۔ڈی پی او شیخوپورہ نے بتایا اے ایس پی مریدکے اور ڈی ایس پی فیروزوالہ کی سربراہی میں چار چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں ،ملزموں تک جلد پہنچ جائیں گے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں