ایجوکیشن اتھارٹی ضلع شیخوپورہ کے شاندار اقدامات کی بدولت پاکستان کو فیٹف سے نکلنے میں مدد ملے گی، میاں محمد نذیر

جمعہ 24 جون 2022 23:22

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)شیخوپورہ میاں محمد نذیر نے کہا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع شیخوپورہ کے شاندار اقدامات کی بدولت پاکستان کو فیٹف سے نکلنے میں مدد ملے گی، سی ای او ایجوکیشن میاں شفقت حبیب اور ان کی ٹیم نے سرکاری nتحویل میں لیے گئے مدارس اور تعلیمی اداروں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

گورنمنٹ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمپلیکس ننگل ساہداں مریدکے میں سرکاری تحویل میںلئے گئے اداروں میں 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ضروری سامان کی تقسیم کی تقریب کے دوران میاں نذیر احمد نے کہا کہ ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے تمام سرکاری اداروں اور نجی تنظیمون نے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور قابل اعتراض معاملات کو درست کرکے دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دیکھایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ٹیکن اوور مدارس اورعملہ کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تمام ٹیکن اوور اداروں کے تعلیمی اور تنظیمی معاملات کو ریگولر کر دیا گیا ہے جبکہ اساتذہ اور دیگر سٹاف کی تنخواہیں کی ادائیگی بھی ہر ماہ کی یکم کو ضروری قرار دے دی گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ سرکاری تحویل میں لیے گئے اداروں کے طلبہ و طالبات کو دیگر سرکاری اداروں کے برابر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ان اداروں کے طلبہ کو گھڑ سواری، تیراکی جیسے کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ بہت جلد ہاکی، فٹ بال، والی بال جیسے کھیلوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر ضلع بھر کے 17مدارس کے درمیان مقابلہ جات کرائے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ پنجاب بھر کے سرکاری تحویل میں لیے گئی208اداروں میں سے ضلع شیخوپورہ پہلا ضلع ہے جہاں کے اداروں کو ضروری سازو سامان فراہم کیا گیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ پنجاب اور پھر پاکستان بھر میں شروع کیا جائے گا۔

ٹیکن اوور مدارس کے پنجاب بھر کے فوکل پرسن سلمان شاہد نے کہا کہ پاکستان اسلام کی خاطر ہم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں اورٹیکن اوور اداروںمیںکسی ایسی سرگرمی کو فروغ نہیںدیا جائے گا جو پاکستان کی بدنامی کا باعث ہو۔ گورنمنٹ ایجوکیشن کمپلیکس ننگل ساہداں کے پرنسپل مفتی محمد سعید نے کہا کہ ہمارے اداروں کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک اور دنیا کے تعلیمی اور دیگر اداروں میں خدمات سرانجام دینے کے قابل بنیںگے۔

ایڈمنسٹریٹر گورنمنٹ ہائی سکول ننگل ساہداں محمد نصر اللہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔تقریب کے دوران تمام اداروں کے ایڈمنسٹریٹر صاحبان میں نیا خرید کیا گیا سامان تقسیم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سکھ وفود کی آمد کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں