مریدکے علاقہ غیر بن گیا ،ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

جی ٹی روڈ پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ،چاہل گارڈن کے سامنے موٹر سائیکل سوار ڈاکو وں دس لاکھ کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز لے کر فرار

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

ژ*مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) مریدکے علاقہ غیر بن گیا ،ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،جی ٹی روڈ پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ،چاہل گارڈن کے سامنے موٹر سائیکل سوار ڈاکو وں دس لاکھ کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہو گے ۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ کھنہ رنگڑاں کا رہائشی افتخار حسین نے اپنے رشتہ دار وسیم کے ہمراہ میزان بنک مریدکے سے پندرہ لاکھ روپے کی رقم نکالی اور پانچ لاکھ کی رقم بنک میں موجود اعجاز نامی شخص کو دیے اور باقی رقم دس لاکھ روپے اپنے رشتہ دار کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر گھر واپس آ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ چاہل گارڈن کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور دس لاکھ کی رقم چھین لی۔

(جاری ہے)

ڈاکووں جاتے ہوئے دونوں افراد سے قیمتی موبائل فونز اور گاڑی میں رکھے ہوئے کاغذات بھی ساتھ لے گے ۔پولیس نے افتخار حسین کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔مریدکے میں تین دن پہلے بنک سے رقم لے کر جانے والے سعودیہ سے پاکستان چھٹیاں گزارنے والے شخص کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا اور مزاحمت پر قتل کر دیا گیا تھا ۔شہر میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام سخت پریشان ہیں اور علاقہ میں خوف کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں