مہمان کے روپ میں آنے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی ،زیورات لوٹ لئے

جمعرات 4 اپریل 2024 18:00

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) محلہ احمد پورہ میں کپڑے کے تاجر کے گھر مہمان کے روپ میں آنے والے تین ڈاکوئوں نے بچوں اورخواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں نے کھانا پکواکر بھی کھایا اور نئے کپڑے بھی پہنے اور ساتھ بھی لے گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں