معروف بزنس مین نویدانورچودھری کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج اور پاکستان اداروں کیخلاف استعمال کی گئی نازیبازبان کی مذمت

منگل 19 مارچ 2024 22:30

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین نویدانورچودھری نے ایک سیاسی جماعت کے حامیوں کی طرف سے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر کئے گئے احتجاج اور پاکستان اداروں کے خلاف استعمال کی گئی نازیبازبان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس امرپر زوردیاہے کہ امریکہ اور دیگرممالک میں مقیم پاکستانی ایسی سرگرمیوں میں شریک ہونے سے گریزکریں جن سے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر محض سیاسی مقاصد کیلئے احتجاج کیاگیا جو کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔نویدانورچودھری نے کہاکہ پاکستان ہم سب کی ماں دھرتی ہے اور سبزہلالی پرچم اور گرین پاسپورٹ کی بدولت ہی سب لوگ یہاں پہنچے ہیں، یہاں محنت کرکے اپنامقام بنایاہے لیکن ہمیں کسی کے بہکاوے میں نہیں آناچاہئے اور کسی بھی ایسی سرگرمی میں حصہ لینے سے گریز کرناچاہئے جس سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی میں کسی اور نے اس طرح کاکوئی احتجاج کیااور نہ ہی بھارت سمیت کسی اور ملک کے باشندوں نے اپنے ہی ملک کے خلاف امریکہ میں اس طرح کا کوئی احتجا ج کیاہے،اوورسیز پاکستانیز معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ زرمبادلہ کے ذخائر بھجواتے ہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کے وسیع ترمفاد میں امریکہ ،یورپ اور دیگرممالک میں سیاسی جماعتوں کے اوورسیزونگزختم کردیںاور اپنے حامیوں کو یہ ہدایت کریں کہ وہ جہاں بھی رہ رہے ہیں صرف و صرف پاکستان کی بات کریں ،کسی شخصیت یا کسی ایک حکومت کے بارے میں بات نہ کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں معیشت کی صورت حال بہت خراب ہے وہاں ماحول کو بہتر بنایاجائے اور ہمیں توقع رکھنی چاہئے کہ نئی حکومت معیشت کو بہتربنانے کے علاوہ سرمایہ کاروں کیلئے ایسا سازگارماحول بنائے گی کہ وہ بلاخوف و خطر پاکستان میں آکرسرمایہ کاری کریں ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں