پنجاب حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں کمی کر دی گئی،ڈپٹی کمشنر مری

پیر 15 اپریل 2024 13:09

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ،ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر کمی کا اطلاق فوری کیا جائے گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں