مری میں آبادی کیلئے خطرہ بننے والی چٹان کو بلاسٹنگ سے توڑ دیا گیا

ملکہ کوہسار مری میں حالیہ بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تھے

بدھ 1 مئی 2024 18:10

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) مری کے علاقے علیوٹ نکرہ میں آبادی کیلئے خطرہ بننے والی چٹان کو فوج کے اسپیشل یونٹ، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرکے بلاسٹنگ کے ذریعے توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ملکہ کوہسار مری میں حالیہ بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تھے، جن میں علیوٹ نکرہ کے مقام پر بھی 35 ٹن وزنی چٹان پہاڑ کی چوٹی پر اپنی جگہ سے سرک گئی تھی، چٹان سرکنے سے پہاڑ کے نیچے موجود آبادی خطرے میں آگئی تھی۔آپریشن کے دوران چٹان کے نیچے موجود آبادی خالی اور سری نگر روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، آپریشن سے قبل چٹان کو مضبوط رسوں سے باندھ کر بعد ازاں بلاسٹنگ کے ذریعے اسے توڑ دیا گیا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں