مستقبل کی مسز جونس‘: پرینکا چوپڑہ اور نِک جونس نے منگنی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 23:34

مستقبل کی مسز جونس‘: پرینکا چوپڑہ اور نِک جونس نے منگنی کا اعلان کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) امریکی گلوکار نک جونس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے چند ماہ ملنے کے بعد ہفتے کو اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں نے اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی ہے۔ ان کی منگنی ممبئی میں ہوئی۔ یاد رہے کہ ان دونوں کی منگنی کی افواہیں تین ہفتے سے گردش کر رہی تھیں تاہم اس جوڑے نے منگنی ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

پرینکا اور جونس نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک جیسی تصاویر شیئر کی ہیں اور جونز نے پرینکا کو ’مستقبل کی مسز جونز‘ کہا ہے۔ پرینکا چوپڑہ 2000 میں مس ورلڈ بنی تھیں اور اس کے بعد سے انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا گیا اور ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ٹائم میگزین نے دو سال قبل ان کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا تھا۔ وہ امریکہ میں ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں