محکمہ لائیو اسٹاک ،زراعت و آ بپاشی کے زیر اہتمام کسانوں کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کا انعقاد

پیر 3 اکتوبر 2022 23:14

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2022ء) محکمہ لائیو اسٹاک ،زراعت و آ بپاشی کے زیر اہتمام کسانوں کے ساتھ پیر کے روز مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک مظفرآباد سے ڈاکٹر محمد اعجاز میر ویٹرنری آ فیسر توسیع مظفرآباد، امجد قیوم سٹاک اسسٹنٹ سنی کوٹ، محکمہ زراعت سے ملک عامر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، وقاص عبدللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈاکٹر فیصل رحیم، افضال احمد محکمہ آ بپاشی سے طارق عبداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر و عوام علاقہ کسان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تینوں محکمہ جات کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکمہ کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات سروسز بارے آ گاہی دی۔ کسانوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل بھی کئے۔ حال ہی میں محکمہ لائیو اسٹاک مظفرآباد نے سنی کوٹ ھولیاں پٹھیالی و بانڈی بجاڑان کیلئے ویٹرنری سروس سینٹر قائم کیا اور سٹاک اسسٹنٹ ہیلتھ امجد قیوم کو تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

جلدہی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری زراعت لائیو اسٹاک سردار جاوید ایوب و ناظم اعلیٰ لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان کرینگے۔

عوام علاقہ نے محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا اورہر تین ماہ بعد اس طرح کی ریویو میٹنگ کی درخواست کی علاوہ ازیں محکمہ لائیو اسٹاک مظفرآباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری سروس سینٹر کی بہت ضرورت تھی جو مطالبہ محکمہ نے پورا کیا۔لمپی سکن ویکسین اور پی پی آ ر بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں