پروفیسر تقدیس گیلانی اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے گیمیبیا روانہ

منگل 30 اپریل 2024 14:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹری و ٹریڈاینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی گیمیبیا میں منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئیں۔ پروفیسر تقدیس گیلانی اپنے سات روزہ دورہ میں گیمیبیا کے دارالحکومت بینجول میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جہاں وزیر اعظم پاکستان کی اپنے وزراء پر مشتمل وفد سمیت شرکت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

فلسطین کی موجودہ صورتحال، اسرائیل ایران کشیدگی اورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستان کے انتخابات کے تناظر میں یہ کانفرنس خاصی اہمیت کی حامل تصور کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ وزیرحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی فورمز پر ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ سمیت جنیوا، امریکہ،مالدیپ، بھارت، ایران، افغانستان، بنگلا دیش، سعودی عرب، نیپال، فرانس، بیلجیم، اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں انسانی حقوق اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ او آئی سی کے اس فورم پر آزادکشمیر کی کسی خاتون وزیر کی جانب سے نمائندگی ایک منفرد اعزاز ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں