حکومت مزدوروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ، ان کا وقار برقراررکھا جائے گا،صدر آزاد کشمیر

منگل 30 اپریل 2024 14:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور ان کا وقار برقراررکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے،دنیا بھر کے تمام مزدور پیشہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ 1886میں شکاگو کے مزدورں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرکے انہیں اپنی جرات اور تنظیم پروان چڑھانے کا شعوردیا۔قربانی اور اس تحریک میں محنت کی قدر واحترام کا تصور ایک روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم قومی ترقی کےلئے نیک نیتی سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں