مظفر آباد ،یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پرپابندی عائد

پیر 27 جنوری 2020 22:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) آزادکشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ ہوگا۔یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں