مدارس البرکات پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا جامعہ مسجدانوارمصطفی اوراقراء مدینہ الاطفال کا دورہ

پیر 13 دسمبر 2021 17:07

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2021ء) مدارس البرکات پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ الحدیث مفتی محمد وسیم ضیائی  نےعلما ء کرام کے ہمراہ معروف دینی وعصری درسگاہ جامعہ مسجدانوارمصطفی اوراقراء مدینہ الاطفال بائی پاس روڑباغ کا دورہ کیا ، ادارہ آمد پر معززمہمانان گرامی کاپر تپاک استقبال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اقراء مد ینہ الاطفال کے طلباء وطالبات کی تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوے مفتی وسیم ضیائی نے کہاکہ خوش نصیب طلباوطالبات ہیں جنکا انتخاب اللہ تعالی اپنی پیاری کتاب قرآن پاک کی تعلیم کے لیے کرتا ہے،  حافظ قرآن کو اللہ تعالی فرماے گا الم سے تلاوت کرتا جا اورجنت کی سیڑھاچڑھتاجا ، والناس جہاں اسکا اختتام ہوگا وہی تمہارا مقام ہوگا ، آج کے اس پر ُفتن دور میں ایسے تعلیمی اداروں کی اشدضرورت ہے جہاں دینی وعصری تعلیم کے حسین امتزاج سے نونہالان قوم کوایک مکمل اسلامی ماحول میں تربیت دی جائے۔

  پیر سید خضر علی گردیزی نے بچوں کی قُرآن وسنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات اپنانے اور دین اسلام اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں