وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس،ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا 89کروڑ کا پراجیکٹ منظور

ہفتہ 6 اگست 2016 16:59

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا 89کروڑ کا پراجیکٹ منظور ،وائس چانسلر ادارہ ہذا ،خزانہ دار ادارہ ہذا، دائریکٹر پی اینڈ ڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کو عوامِ علاقہ کی طرف سے مبارکبادیں۔تفصیلات کے مطابق مورخہ4اگست 2016ء کو پلاننگ کمیشن اِسلام آباد میں وفاقی وزیر ِ منصوبہ بندی، ترقیات اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(CDWP)کا اجلاس منعقد ہوا جس میں واٹر ریسورس کے چھ پراجیکٹ اور ہائر ایجوکیشن کے آٹھ پراجیکٹ پیش ہوئے ۔

ہائر ایجوکیشن کے سیکٹر میں ایک پراجیکٹ Establishment of Women University of Azad Jammu & Kashmir at Baghکے نام سے تھا جس کی کل لاگت 886.594ملین روپے تھی۔ اِس پراجیکٹ میں اکیڈمک بلاک ، سنٹرل لائبریری ، میڈیکل سنٹر ،200طالبات کے لیے ہاسٹل ، لیبارٹریزکی تعمیرکے علاوہ طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ اور 21فی میل پی ۔

(جاری ہے)

ایچ۔ڈی فیکلٹی کی سکالر شپ وغیر ہ شامل ہیں نیز اِس پراجیکٹ کو ابتدائی طور پر ڈائریکٹر P&Dاور ڈپٹی ڈائریکٹرP&Dنے تیار کیا اور بعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر P&Dنے ہائر ایجوکیشن کمیشن جا کر اِس پراجیکٹ کو مکمل کیا۔

اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے پلاننگ کمیشن کو بھیجوایا۔ عوامِ علاقہ اور جامعہ کے سٹاف کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان،خزانہ دار جامعہ ہذاپروفیسرڈاکٹر سعید احمد شیخ ، ڈائریکٹر P&D محمد سردار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر P&Dمحمد ظہیر خان کو یونیورسٹی کے ابتدائی وقت میں ایک بڑی کامیابی ملنے پر مبارکبادیں پیش کی گئی۔ اِس موقع پر وائس چانسلرجامعہ ہذا نے چئیر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن،اُن کی ٹیم اورپلاننگ کمیشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں