فلپائن،فوج اور باغیوں میں جھڑپ،5 باغیوں سمیت 11افراد ہلاک

اتوار 18 نومبر 2012 14:26

منیلا و فلپائینی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں5باغیوں سمیت گیارہ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان کولیڈ سجانا نے بتایا کہ جنوبی صوبہ گیلی میں فوج کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں پانچ باغی ہلاک ہو گئے جبکہ اس آپریشن میں چھ فوجی بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں چھ باغیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں