مسلم کانفرنس کے 86ویں یوم تاسیس کی تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 86ویں یوم تاسیس کی تقریبات آزاد کشمیر بھر ، پاکستان اور بیرون ملک جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 86ویں یوم تاسیس کی تقریبات آزاد کشمیر بھر ، پاکستان اور بیرون ملک جاری ہیں ‘ گزشتہ روز دارلحکومت میںمسلم کانفرنس کے 86ویں یوم تاسیس کی تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی ‘تقریب کے مہمان خصوصی قائمقام صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال تھے ۔

تقریب میں سابق وزرائے کرام ، مسلم کانفرنس کے عہدیداروں ، کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر مسلم مرزا شفیق جرال ، راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان ، سمیعہ ساجد ، شیخ مقصود احمد ، سجاد انور عباسی ، بشارت مغل ، مشتاق قریشی ،راجہ بشیر خان ، سید یاسر نقوی ‘نے کہا کہ 17اکتوبر 1932کو پتھر مسجد میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے ایک تاریخ ساز اجتماع میں ریاستی مسلمانوں کی اولین سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس کا قیام ریاست کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین واقع ہے ۔ مسلم کانفرنس کا قیام ریاست کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین واقعہ اور ایک بیداری کا ثبوت تھا جس میں مسلمانان ریاست جموں وکشمیر نے کسی علاقائی ، گروہی ، لسانی یا نسلی تعصب کو حائل نہیں ہونے دیا اورمکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی اور اُن کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ایک عملی جدو جہد کا آغاز کیا۔

سرینگر کی پتھر مسجد میں ہمارے اسلاف نے مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی جس کا مقصد مسلماناں جموں کشمیر کی خداکے دین کے ساتھ وابستگی کو مضبوط بنا کر اپنے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا انھوں نے کہا کہ آج کے دن اکابرین‘شرکاء ‘منتظمین ‘ مقررین اور کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جھنوں نے تاسیسی اجتماع میں کشمیری مسلمانوں کیلئے واضع منزل کو تعین کیا تھا انھوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے اپنے قیام سے لیکر کر آج تک دینی نظریاتی اور سیاسی تشخص کو قائم رکھنے میں اپنی ذامہ داریاں ادا کی ریاست کے دینی تشخص کیلئے خلاف اندروانی اور بیرونی بڑے بڑے طوفان آتے رہے لیکن مسلم کانفرنس کو یہ طوفان اپنے راستے سے نہیں ہٹا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم اس عزم کے عہد کی تجدید کرینگے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جس انداز میں بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں اس پر ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ہر محاذ پر ساتھ دینگے ۔ ان کی آواز میں آواز ملائیں گے اور ساری دنیا کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشتگردی سے روکیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں