وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے سابق پرائیویٹ سیکرٹری وماہر قانون غلام طیب ایڈووکیٹ کی ملاقات

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:13

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے سابق پرائیویٹ سیکرٹری وماہر قانون غلام طیب ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان نیلم میں حالیہ فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

غلام طیب نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ایل اوسی پر بسنے والے شہریوں کو بنکرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے انہیں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نیلم ویلی کے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے نیلم کے عوام مسائل سے دوچار ہیں، عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، لائن آف کنٹرول کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی حساس ترین خطہ ہے وہاں کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ نیلم کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ وازیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نیلم ویلی کا جلد دورہ کروں گا جس پر غلام طیب ایڈووکیٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں