قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کا اجلاس 22اکتوبر کو مظفرآباد میں طلب

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 22اکتوبر بروز منگل بوقت10:00بجے دن بمقام بلاک نمبر 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، بھارت کے جارحانہ رویہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے علاوہ سیز فائر لائن کے دیہی علاقوں پر بلا جواز گولہ باری سے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اورقانون سازی کے علاوہ قراردادہا بھی پاس کی جائیں گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں