حکومت وسائل اور آبادی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ،محکمہ بہبود آبادی کووسائل مہیا کر دیے ہیں ،سیکرٹری بہبود آباد ی کشمیر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیر راجہ محمد رزاق خان نے کہا ہے کہ حکومت وسائل اور آبادی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور اس کیلئے حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کووسائل مہیا کر دیے ہیں ۔ اس حوالے سے اہداف مقرر کیے گئے ہیں جس کی نگرانی وزیر بہبودآبادی ڈاکٹر مصطفی بشیر خود کررہے ہیں ۔

سب نے ملکر ریاست میں سروس ڈیلیوری کو موثر بنانا ہے تاکہ صحت اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی اور ریلیف مہیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی پلاننگ کو انسانی حقوق کے تناظر میں سمجھنے اور موثر عملدرآمد کیلئے اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی اور پاپولیشن پروگرام ونگ وفاقی وزارت صحت کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں سیکرٹری بہبود آبادی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیمینارسے ڈائریکٹر بہبود آبادی راجہ ذیشان عارف ، پرنسپل ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری بہبود آبادی نے آبادی میں بے ہنگم اضافہ کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات اور سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کورایریاز میں کام کرنے پر زور دیا۔

انہوںنے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کی فلاح بہبود ، پیشہ ورانہ وسعت اور ملازمت کے امور کو دلچسپی سے یکسو کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بہت ضروری ہے کہ ہم سب ملکر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ انہوںنے اقوام متحدہ فنڈزبرائے آبادی اور وفاقی وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عمل کو جاری و ساری رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔ آخر میں سیکرٹری بہبود آبادی راجہ محمد رزاق خان نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں