کرونا وائرس کی وبائی بیماری کا شکار ہونے والوں کی آزمائش میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میر اکبر خان

بدھ 27 مئی 2020 17:37

باغ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبائی بیماری کا شکار ہونے والوں کی آزمائش میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ وقت بیماری پر سیاست کا نہیں ہے، سب کو مل کر اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، بھگلور کے متاثرہ محلہ خواجگان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اندرون محلہ علاج معالجے کا فوری بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ خواجگان کے عمائدین، انتظامیہ اور تاجروں کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی باغ مرزا زاہد، ایکسٹرا اے سی وحید کمال،چیئرمین بی ڈی اے سردار جاوید خان, ملک آفتاب اعون, تحصیلدار قمر کاظمی, ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آفتاب, سردار افتخار زمان, جعفر میر پریس کلب کے سابق صدر سید افراز گردیزی,سبیل چغتائی, محمود راتھر , خواجہ بشیر جعفری, ساجد کاظمی, مقصود جعفری خواجہ طارق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اہلیان محلہ نے وزیر جنگلات کو آئیسولیشن کے دوران مکینوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر جنگلات نے متعلقہ محکموں کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے انھوں نے کہا کہ اس کیفیت میں سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔ ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران سوشل میڈیا پر افواہیں اور منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی, انھوں نے محکمہ پبلک پیلتھ, صحت عامہ اور پولیس کو متاثرہ محلہ کے بنیادی مسائل کے فوری حل کے لیے فوری ہدایات بھی جاری کیں. اہلیان محلہ نے فوری نوٹس لینے پر وزیر جنگلات اور باغ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا, وزیر جنگلات کی طرف سے ہسپتال میں موجود مریضوں اور آئیسولیشن میں رہنے والے متاثرین کو کھانا بھی فراہم کیا گیا۔

بعد ازاں وزیر جنگلات نے آئیسولیشن وارڈ کے پاس جا کر زیر علاج متاثرین سے بھی خیریت دریافت کی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں