سینٹری ورکرز ایسوسی باغ کا ناجائز قبضے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 10 مئی 2022 15:39

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) سینٹری ورکرز ایسوسی باغ کا ناجائز قبضے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین الشیخ بستی ایک بڑے جلوس کی شکل میں پریس کلب باغ کے احاطہ تک آئے ،مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے مظاہرین نے بہنرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے اور اپنی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کر رہے تھے ۔

احتجاجی مظاہرے کے ختتام پرسجاد شہید پریس کلب باغ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے سینٹری ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما شیخ شیراز نے کہا کہ باغ میں قبضہ مافیا نے ظلم ڈھا رکھا ہے ہماری 30کنال کی اراضی جو الاٹ ہوئی تھی اس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا۔اور یہ اراضی سکڑ کر 3 کنال 15 مرلے رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہم غریب لوگ ہیں جب کہ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

30 کنال کی اراضی کی الاٹمنٹ اس وقت کے ڈی سی عبدالحمید کیانی نے کی تھی۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دفتر کے سامنے دھرنہ دینگے۔جس میں آزاد کشمیر بھر اور KPK تک ہمارے کارکن شامل ہونگے۔واٹر سپلائی روڈ پر ہمارے ایک ورکر جس کی کوئی نرینہ اولاد بھی نھیں اس کے کھوکھے پر بھی با اثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے۔

جبکہ اس سینٹری ورکر کی اہلیہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔جو آخری سٹیج میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میںہنگامی پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سینٹری ورکرز ایسوسی ایشن،شیخ شیراز ، محمد یاسین نے کیاپریس کانفرنس سے شیخ آصف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہماری اراضی ویمن یونیورسٹی کو دے دی گئی۔انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر,چیف سیکرٹری,چیف جسٹس آزاد کشمیر اور بعغ انتظامیہ ہمارے مطالبات کو فوری پورا کرے اور 3 دن کے اندر ازالہ کیاجائے بصورت دیگر ہم مظفر آباد تک لانگ مارچ کرینگے۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں