ایپکا آزادکشمیر کے زیر اہتمام کمشنر آفس کے سامنے دھرنا،سینکڑوں ملازمین سمیت پنشنرز کی شرکت

جمعرات 11 اگست 2022 20:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ایپکا آزادکشمیر کے زیر اہتمام جمعرات کے روز کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا،دھرنے میں سینکڑوں ملازمین سمیت پنشنرز نے شرکت کی ، احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات کیخلاف نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

دھرنے سے پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما راجا ممتاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ظالمانہ رویہ نہ رکھا جائے،مہنگائی کے طوفان نے ہر مکتبہ فکر کو نڈھال کردیا ہے، سینکڑوں ملازمین سراپا احتجا ج ہیں ،حکومت آزادکشمیر ہوش کے ناخن لے ۔

انہوں نے کہا کہ ایپکا آزادکشمیر کی کال پر مختلف تنظیموں کے قائدین سمیت ملازمین آج اس احتجاج میں شریک ہیں ، ایپکا قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آزادکشمیر کے تمام ملازمین کو اکھٹا کیا، اب کوئی بھی ملازمین کے حقوق نہیں دباسکتا، پنشنرز اورحاضر سروس ملازمین مل کر یہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرے اورپنشنرز کی پنشن کے لئے یکم اپریل سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں