جسٹس ہائی کورٹ سردار لیاقت شاہین کاباغ کےمحمد انور رکن الدین سابق مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار

پیر 15 اپریل 2024 19:04

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جسٹس ہائی کورٹ سردار لیاقت شاہین نے باغ کےمحمد انور رکن الدین سابق مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے،انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دینی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے درجنوں مساجد اور مدارس تعمیر کیے ہیں اور دینی طلباء کوبڑی تعداد میں بیرون ملکوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیجا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونا ممکن نہیں۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں