نیلم،فوڈاتھارٹی کا اشیاء خورد ونوش کے معیارکی جانچ پڑتال

بدھ 17 اپریل 2024 18:19

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء)فوڈاتھارٹی کا اشیاء خورد ونوش کے معیارکی جانچ پڑتال کیلئے ضلع بھر کے بازاروں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی ٹیم کا آٹھمقام بازارکا دورہ ہوٹلوں ،مٹن شاپس اور بیکرز کا معائنہ کیاجبکہ زائد المیعاد، مضرصحت اشیاء خوردونوش کی فروختگی پر متعدد کو جرمانے جبکہ بعض کووارننگ دی گئی۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے دوکانداروں کوحفظان صحت کے مطابق فروختگی کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے تاجروں اور عوام کو بتایا ناقص خوراک کی فروختگی قانوناً جرم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق کاروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شہری نسل نو کی حفظان صحت کیلئے سادہ اورمعیاری خوراک کااستعمال کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر ابراراحمد میر کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز احمد،اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرسید امتیاز حسین شاہ اورحافظ انور نے معاون عملہ سمیت آٹھمقام با زار کامعائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کثیر تعداد میں مضرصحت اشیاء خوردنوش ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہوٹلوں اور بیکری کے کارخانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کوبھی چیک کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں