مرکزی جامع مسجد اور مولانا اعجاز قادری کے خلاف سازشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے،محمد طاہر کھوکھر

منگل 30 اپریل 2024 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سابق وزیر سیاحت ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر وچیئرمین ایکشن کمیٹی نے ہمراہ،صاحبزادہ افضال احمد ،صاحبزادہ افتخار احمد ،پروفیسر عبدالسلام،عارف بٹ،چوہدری برکت،خلیفہ فضل حسین قادری،سلطان کھوکھر پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی جامع مسجد کی حفاظت کررہے ہیں اور اس کی حفاظت کریں گے اس کو لینڈ مافیا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد اور مولانا اعجاز قادری کے خلاف سازشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے کچھ عناصر اس کو کوئی دوسرا رنگ دے رہے ہیں ہمارا کسی مسلک یا کسی جماعت سے کوئی اعناد یا کوئی مسلہ نہیں ہے جان بوجھ کر نارکی پھیلائی جا رہی ہے ،ہم مسلمان ہیں اور اور حضرت محمد کے امتی ہیں ہمیں کسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہمارا اللہ اور آخری نبی پر ایمان ہے بعض عناصر اس کو دوسرا رنگ دے کر اسکا رخ موڑنا چاہتے ہیں مرکزی جامع مسجد وراثتی جائیداد پر قائم ہے اور اللہ کا گھر ہے اس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے آزاد کشمیر میں انارکی نہ پھیلائی جائے اور اس دوسرا رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے ایسے لوگ بیانات دے رہے ہیں جن کو نہ حقائق کا پتہ ہے اور نہ ہی علم ان کا یہ ٹوٹکا کامیاب نہیں ہوگا اور اصل حقائق سے رخ نہیں موڑنے دیں گے سانحہ کے ایف سی سے مرکزی جامع مسجد کو جوڑنا اور مولانا اعجاز قادری کو جان بوجھ کر ملوث کرنے والوں کے مقاصد کیا ہوسکتے ہیں ان کو اس میں کیوں ملوث کیا گیا ہے ان کو بے گناہ گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بے گناہ لوگوں کی رہائی اور اصل مجرمان کی گرفتاری تک اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے،سانحہ کے ایف سی کی آڑ میں میرپور کے اور ریاستی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی علماء شرفاء کی پگڑیاں اچھالی گئیں سوشل میڈیا پر بدامنی اور شرپسندی پھیلائی گئی جھوٹے الزامات من گھڑت کہانی بنائی گء ان کو کٹہرے میں لایا جائے حکومت انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرے اور ان شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے مولانا اعجاز قادری کو فوری طور پر رہا کیا جائے ،سوشل میڈیا پر گند پھیلایا گیا ،انتظامیہ اگر مخلص تھی تو ان عناصر کے خلاف کیوں نہیں ہو سکی جنہوں نے سوشل میڈیا پر گند پھیلائی شرفاء کو بدنام کیا اور ان کی پگڑیا ں اچھالی گئیں ان کی عزت نفس مجروح کی گئی ،ہم اپنے حق کے لیئے لڑیں گے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اصل حقائق کو دبایا جا رہے اور اصل مجرمان کو چھپایا جا رہا ، ۔

کچھ عناصر پریس کانفرنس کر کے اصل حقائق کو دبانا چاہتے ہیں ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگیریاست میں انارکی نہ پھیلائی جائے اور نہ ہی گند پھیلایا جائے ، حقائق کچھ اور ہیں جن کو عوام کے سامنے لانا ہے ۔حقائق کو چھپانے کے لیئے ہاتھ پائو ں مارے جار ہے ہیں ،اگر کسی کا کوئی مسلہ نہیں تو مرکزی جامع مسجد خلاف سازشیں بند کی جائیں اور مولانا اعجاز قادری کو رہا کیا جائے ان کی رہائی اور اصل حقائق اور مسجد کے خلاف سازشوں پر ٓکری دم تک لڑیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں