مظفرآباد،واپڈا کی نااہلی ،نلوچھی بریج کے قریب پہاڑی پر نصب11000kv بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی نذر کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے

منگل 30 اپریل 2024 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) واپڈا کی نااہلی ،نلوچھی بریج کے قریب پہاڑی پر نصب11000kv بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی نذر، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ،واپڈا اور محکمہ برقیات کو بار بار توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی اقدام نہ اٹھائے جا سکے ،تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے نلوچھی پل کے ساتھ پہاڑی پر11000kv بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو چکا ہے ،کھمبے کے دو پائے زمین سرکنے کی وجہ سے باہر آ چکے ہیں حالیہ بارشوں سے مزید لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے ،کھمبے کے پاس آبادی مسلسل خطرہ کی زد میں ہے کھمبا گرنے سے نہ صرف آبادی متاثر بلکہ نلوچھی پل و سڑک پر موجود ٹریفک اور انسانی جانوں کا ضیاع ہونے کا خدشہ بھی ہے محکمہ کو مسلسل آگاہی کے باوجود نوٹس نہیں لیا گیا متاثرہ آبادی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چیف جسٹس سپریم کورٹ ودیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں