مظفرآباد،اپریل میں محکمہ برقیات کی جانب سے صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر پریشان کرنے کا سلسلہ بدستور جاری

منگل 30 اپریل 2024 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اپریل میں محکمہ برقیات کی جانب سے صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر پریشان کرنے کا سلسلہ بدستور جاری۔ ٹیچر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کا بل بجٹ 12 ہزار تھا میٹر پر بھی ریڈنگ موجود ہے مگر محکمہ برقیات نے پونے 13 لاکھ کا بل تھما دیا۔

(جاری ہے)

متاثرین بل درست کرانے کے لیے دفتر گئے تو وہاں سے ایس ڈی او نے مارک کر کے لائن سپرینٹنڈنٹ کو دے دا کہ وہاں یونٹ چیک کر کے واپس لائیں مگر لاین سپرینٹنڈنٹ نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے بل درست نہ کیا۔

اسی طرح بہت سے صارفین ہیں جن کو اضافی 400/ 500 اور ایک ہزار تک یونٹ فالتو ڈال کر انہیں پریشان کر دیا جاتا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات اگر اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تو مجبوراً احتجاج کرنا پڑے گا۔صارفین نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ جو یونٹ میٹر پہ ہوتی ہیں وہی یونٹ وہ بل میں دیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں