بھارت اسرائیل کی طرزپرمقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا چاہتا ہے،ڈاکٹر کلیم عباسی
بین الجامعاتی تقریری مقابلوںکی تقریب سے وائس چانسلرسمیت ڈاکٹر راجہ سجاد،راجہ اسلم ،شرجیل سعید و دیگر کا خطاب
منگل 30 اپریل 2024 17:10
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے بعد دوسرا ایسا ملک ہے جو متنازعہ علاقہ میں آبادی کی ہیت کو تبدیل کر کے مستقبل میں اقوام متحددہ کی منظور شدہ قراردادوں کے تحت ہونے والی رائے شماری پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ یہ مقابلہ جات صرف تقریری مقابلہ جات نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کو اُس کے اصل تناظر سے آگاہ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور آبی دہشت گردی دونوں ہی خطرناک بھارتی عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے کہا کہ بھارت اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے کہ اُسے چاہتے نہ چاہتے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو اُن کا پیدائشی حق ، حق خودارادیت دینا ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ وہ وہاں اکثریتی مسلم علاقوں میں بھارتی شہریوں کو آباد کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی بڑے تنازعات نے جنم لیا اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ عالمی منظر نامے سے اوجھل ہو گئے مگر کشمیر کی تحریک کو زندہ رکھنے میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا ، بہنوں اور بھائیوں سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتوں اور عوام نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا کہ ان تقریری مقابلہ جات کا مقصد یونیورسٹیز کے طلباء کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی اور اُنہیں اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کیلئے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنی ان صلاحیتوں کو آزما سکیں۔ اُنہوں نے تقریری مقابلہ جات میں شریک طلبہ و طالبات کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر اور موجودہ قانونی حیثیت کے حوالے سے بھی مفید معلومات فراہم کیں۔ ڈاکٹر راجہ سجاد نے طلبہ کو تنازعہ کشمیر کے حوالے سے الفاظ کے چنائو اور اُس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ جموںوکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان،ڈائریکٹر نظامت امور طلبہ ڈاکٹر شرجیکل سعید نے بھی تقرری مقابلہ جات کے پس منظرکے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔جامعہ کشمیر کے میں ہونے والے بین الجامعاتی تقرری مقابلہ جات میں ججز کے فرائض میٹریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر سید ندیم حیدربخاری،کوارڈینیٹر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر شاہدہ خلیق اور کوارڈینیٹر بی ایس انگریزی پروگرام فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج فاروویمن ڈاکٹر عائشہ رحمن نے سرانجام دئیے۔مقابلہ جات میں سیدہ حمیرا حمید،ایمن عباسی،عصمہ ابرار،مومن جواد،لائبہ عابد،مبشراکرم ،جویریا صابر ودیگر نے حصہ لیا اور ججز کے فیصلہ کے مطابق سیدہ حمیراحمیدکوپہلی،عصمہ ابراردوسری اور ایمن عباسی کو تیسری پوزیشن کا حقدارقراردیا گیا۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر ..
ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر کی ہدایت
جلال آباد کے پوش ایریا میں حجاموں نے عوام کے بابوں کے ساتھ ساتھ ان کی جیبیں بھی صاف کرنا شروع کر دیں
دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے مختلف روٹس پرٹرانسپورٹروں نے عوام کو لوٹنا شروع ..
13 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے100 رکنی وفدنے آزادکشمیر کا دورہ کیا
آزادکشمیر میں رینجرز پر پتھرائو اور تشدد کی ان دیکھی ویڈیوز سامنے آگئیں
iوزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف توہین عدالت درخواست منظور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ
سردارعتیق احمد کا 25 مئی کو کوہالہ سے مظفرآباد ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ریلی کے انعقاد کا اعلان
مودی اپنے گھر کی خیر منائیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے تحریک آزادی میں مزید تیزی آئے گی، فیصل ..
چوہدری انوار الحق ریاست کے اندر افراتفری کا ماحول ختم کریں ، چوہدری مقبول گجر
مودی اور امیت شاہ کے بیانات قابل مذمت،ظاہرلطیف سلہریا
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون