مظفرآباد، ناکے، پابندیاں، چیکنگ، ٹریفک پولیس اور محکمہ پولیس کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئیں

منگل 30 اپریل 2024 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ناکے، پابندیاں، چیکنگ، ٹریفک پولیس اور محکمہ پولیس کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئیں۔چوروں کے وارے نیارے شہر اقتدار میں آئے روز ہونے والی چوری کی وارداتوں میں کمی نہ ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ پولیس بری طرح ناکامی سے دوچار،چوروں کی شہریوں کو سلامیاں بدستور جاری، تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے میں چوک چوراہوں پر محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ناکے تو لگا دیے گئے مگر ان ناکوں پر بدوں ہیلمٹ بدوں نمبر پلیٹ، بدوں کاغذات موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے مٹھی گرم کرنے کے واقعات میں تو اضافہ ہو گیا مگر عید الفطر سے لے کر اس وقت تک شہر میں ہونے والی درجنوں چوری کے واقعات کے علاوہ موٹر سائیکلز گاڑیوں کی برآمدگی نہ کی جا سکی۔

(جاری ہے)

شہر کے چاروں تھانوں کی حدود میں سے درجنوں موٹرسائیکل گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات کے علاوہ قفل شکنی کے واقعات کے بعد اس وقت تک ایک بھی چوری برآمد نہ کی جا سکی نہ ہی موٹر سائیکلز اور نہ ہی قفل شکنی کرنے والے چوروں کو گرفتار کیا جا سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب شدید بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے تو دوسری جانب آئے روز چوروں کی جانب سے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موٹر سائیکلز گاڑیوں کے سپیئر پارٹس اور دیگر سامان سے محروم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اقتدار میں ڈی آئی جی ایس ایس پی، ڈی ایس پی سٹی سمیت دیگر تھانوں کے مہتمان کو متحرک کیا جائے تاکہ شہری سکون کی نیند سو سکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں