دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل تہہ نہیں کر سکتی چیئرمین ضلع کونسل

جمعرات 18 اپریل 2024 21:41

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر آصف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عبدالعزیز خان،چیئرمین یونین کونسل دھڑے سردار شاہ زمان خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل تہہ نہیں کر سکتی، جن ممالک نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں انہوں نے تعلیم کو ترجی نمبر1پر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الدمینہ پبلک ہائی سکول پان دھڑے باغ کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب کی صدارت چیئرمین یونین کونسل سردار شاہ زمان خان تھے،تقریب سے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے سکریسی آفیسر انور سعید،سردار محمود حیات،پرنسپل سردار ابرار خان،خالد کھوکھر،نعیم بیگ،سردار فیاض احمد ایڈووکیٹ،عبدالحسین ضیاء،قاری رمضان،اعجاز ولایت،سردارجہانگیر چغتائی،ڈاکٹر رمضان،مولانا میر افضل راخانی،قاری راشد،خان امتیاز خان،ارشاد خان،نوید عزیز،،عاطف خلیل،طوبیٰ امجد،خزا امتیاز،وفا شمریز،مقدس ارشد،عائشہ سالک،ودیگر نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل تہہ نہیں کر سکتی جن ممالک نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں انہوں نے تعلیم کو ترجی نمبر1پر رکھا ہے آ ج کے جدید اور سائنسی دور میں بچوں کودینی تعلیم کے ساتھ اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے الدمینہ پبلک ہائی سکول دھڑے نے تعلیم وتربیت کا شاندار اہتمام کر کے بچوں کو دینی ودنیاوی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے جس پر ان کے زمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،تقریب میں طلباء وطالبات رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جن میں ٹیبلو،ملی نغمے،قوالی،تقاریر،حمدونعت،کے پروگرام شامل تھے جن کو سامعین نے بے حد پسند کیا تقریب سے پرنسپل ادارہ سردار ابرار نے اپنے خطاب میں تمام معززین کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہمارے اس سکول کے پروگرام میں شریک ہوئے اور ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ہم انشاء اللہ اس ادارے میں بھرپور محنت کر کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم وتربیت دے رہے ہیں اور انشاء اللہ یہ ادارہ پورے آزاد کشمیر میں نمایاں مقام حاصل کرے گا اس ادارے کے بچوں نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میں ٹاپ 20میں تین پوزیشن حاصل کر کے اس علاقے کا نام روشن کر دیا ہے اس کے ساتھ سالانہ امتحانات میں بھی پوزیشن کے ساتھ سو فیصد رزلٹ حاصل کیا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں