17 تا 20 اگست 2020 ء ضلع مظفرآباد میں باقاعدہ گھر گھر پولیو مہم کا آغاز کیا جار ہا ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

جمعہ 7 اگست 2020 18:18

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے کہا ہے کہ 17 تا 20 اگست 2020 ء ضلع مظفرآباد میں باقاعدہ گھر گھر پولیو مہم کا آغاز کیا جار ہا ہے ۔جس میں محکمہ صحت ِ عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت عامہ مظفرآباد نے اس قومی مہم کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کے لیے تمام عملی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ قومی پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا ئے۔

(جاری ہے)

ہمارا اعزاز ہے کہ آزادکشمیر پولیو فری سٹیٹ ہے ہمیں اپنا یہ اعزاز آئندہ بھی برقرار رکھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں اور اپنی آنے والی نسل کو اس مہلک مرض سے محفوظ بنایا جاسکے ۔ اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہے۔ مہم کے دوران 110137بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے دئیے جائیں گے جس کے لیی 438موبائل ٹیمیں اور 63 فکس سائیٹس قائم کئے گئے ہیں جو صبح 8:00 بجے سے شام 04 بجے تک مہم میں مصرف عمل رہیں گے ۔

اس مہم کی سپر ویژن کے لیے 31 زونل سپروائزر اور 114 اریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اُن کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور اُن کو رزانہ شام کو کی گئی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں گے ۔ اس کے علاوہ جملہ موبائل ٹیمز، زونل سپروائزرز اور ایریا انچارجز کو چیک کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ سطح پر 4 ضلعی آفیسران بھی مانیٹرنگ کریں گے ۔

ڈاکٹر محمد سعید اعوان نے ضلع بھر کے تمام والدین ، اُساتذہ کرام ، وکلاء ، عام شہری ، ملازمین ، مزدور غرض یہ کہ ہر مکنبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار رہو ۔ گزشتہ 20 سالوں سے آزادکشمیر پولیو فری ہے ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی وجہ سے محکمہ صحت ِ عامہ کی موبائل ٹیمیں 17 تا 20 اگست 2020 ء کے دوران آپ کے گھر نہ پہنچ سکیں تو ٹیلی فون نمبرز 05822-921959/0347-8091525 پر اطلاع کریں یا اپنے قریب تری ای پی آئی سینٹر سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں