میر واعظ کشمیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

منگل 26 مارچ 2024 17:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میر واعظ کشمیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد اپنے جائز موقف کیلئے ہے۔ بھارت کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے میں ہٹ دھرمی ترک کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔

انہوں نے مولانا یوسف شاہ کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم آج ان کے دینی، ملی اور سیاسی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کی تجدید کریں۔میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف کا تحریک آزاد ی کشمیر میں کردار نا قابل فراموش ہے تاہم میر واعظ یہ حسرت لے کر جدا ہوئے کہ ساری ریاست اغیار کے پنجہ غلامی سے آزادہو کر پاکستان کا حصہ بن جائے۔

(جاری ہے)

میر واعظ کشمیر ایک عظیم دینی اور سیاسی شخصیت تھے۔ جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک نازک دور میں انہوں نے جس تدبر اور ثابت قدمی سے ریاست کے مسلمانوں کی راہنمائی کی وہ تاریخ میں زندہ رہے گی۔ میر واعظ کشمیر مولانا محمدیوسف شاہ اور ان کے خاندان نے کشمیری عوام کو دین اسلام سے وابستہ رکھنے اور انہیں آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ کشمیری عوام کے ہمدرد تھے جنہوں نے ایک طرف انہیں اسلامی تعلیمات سے نواز نے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو دوسری طرف انہیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں