گڑھی خدا بخش،شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی

کارکن آپس میں دست و گریباں ہوئے ، ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی ، معاملہ بڑھا تو مزار کی انتظامیہ نے بیچ بچائو کرایا گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کیلئے کھانے کی موبائل پہنچی تو جیالوں سے رہا نہ گیا ،موبائل پر دیوانوں کی طرح ٹوٹ پڑے اور کھانا لوٹ لیا

منگل 4 اپریل 2017 16:12

گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) گڑھی خدا بخش میں مزار کے احاطے میں فاتحہ خوانی کے دوران شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں دست و گریباں ہوگئے ، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ، معاملہ بڑھا تو مزار کی انتظامیہ آئی اور بیچ بچائو کرایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کیلئے کھانے کی موبائل پہنچی تو جیالوں سے رہا نہ گیا اور اس پر دیوانوں کی طرح ٹوٹ پڑے ، پولیس موبائل کے ڈرائیور نے گاڑی بھگائی لیکن پی پی کارکن پیچھے پیچھے پہنچ گئے اور اسے چاروں طرف سے گھیر کر کھانا لوٹ لیا ، چھینا جھپٹی میں کسی کو کھانا ملا کسی کو نہیں ، پولیس اہلکار بھی منہ تکتے رہ گئے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں