مظفرگڑہ اورضلع کوٹ ادو میں کپاس کی کاشت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

منگل 23 مئی 2023 18:57

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی ہدایت کے مطابق ضلع مظفرگڑہ اور ضلع کوٹ ادو میں کپاس کی کاشت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کو کاشتکاروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امسال ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کو مشترکہ طور پر 3 لاکھ 5 ہزار ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف دیا گیا ہےجس میں ضلع مظفرگڑھ میں 2 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف ہے جبکہ ضلع کوٹ ادو میں 45 ہزار ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک دونوں اضلاع میں 32 ہزار 669 کاشتکاروں نے 2 لاکھ 64 ہزار 3 ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کر لی ہے جو کل ہدف کا 86 فیصد سے زائد بنتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے،جلد ہی مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں