گزشتہ سیزن میں گندم کا بیج اور کھاد زمینداران کو ارزاں نرخوں پر مہیا کیے،ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 24 مئی 2023 18:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2023ء) محکمہ زراعت نے گزشتہ سیزن ربیع میں گندم کا بیج اور کھاد زمینداران کو ارزاں نرخوں پر مہیا کیے۔ترجمان محکمہ زراعت کی جانب سے بتایا گیا محکمہ کے زیرکار سکیم کراپ میکسمائزیشن پروگرام (CMP-II) کے تحت کھاد بیج اور پھلدار پودہ جات کسانوں کو رعایتی نرخوں پر مہیا کیے جاتے ہیں۔گزشتہ سیزن میں بھی اس منصوبہ کے تحت زرعی مداخل فراہم کیے گئے اور گندم کی کاشت کے لیے ''زیادہ گندم اگائو مہم'' بھی شروع کی گئی جسے الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں چلایا گیا۔

گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے زمیندارا ن اور محکمہ زراعت کے سٹاف کو تربیت ہاء بھی فراہم کی جاتی رہی ۔اب جبکہ گندم کی کٹائی کاعمل شروع ہے چنانچہ اُمید کی جا رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں گندم کی اچھی پیداوار حاصل ہو گئی مزید یہ کہ زرعی زمین کے غیر زرعی استعمال کو روکنے کے لیے محکمہ کی جانب سے ایگری کلچرل لینڈ پروٹیکشن ایکٹ بھی تیار کیا گیا ہے جو کہ کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا تا کہ زرعی اراضی کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

لہذا محکمہ زراعت کی جانب سے گندم اور دوسری زرعی اجناس میں خود کفالت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زمینداران اور ریاست کی آمدن میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں