سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

منگل 16 جنوری 2024 17:22

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر میں کھاد کی دستیابی، گندم کی فصل کی نگہداشت، بھل صفائی،عام انتخابات کی تیاری، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال رکھنے پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ضلع انتظامی افسران کے ساتھ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، گندم کی فصل کی مسلسل نگرانی کی جائے، حالیہ سردی کی لہر سے گندم پر پڑنے والے اثرات سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا جائے اور اس سے بچاؤ کیلئے ان کی معاونت کی جائے۔ \378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں