زراعت کی ترقی کے لئے جدید علوم اور جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ

منگل 5 مارچ 2024 17:21

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور جدید علوم سے مستفید ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے FAO کے زیر اہتمام محکمہ زراعت کے آفیسران اور فیلڈ عملہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لگن سے اس تربیت میں حصہ لیں اور اپنے علم میں اضافہ کریں تاکہ یہ علم وہ آگے کاشتکاروں تک پہنچائیں اور کاشتکاران اسے بروئے کار لاتے ہوئےاپنی پیداوار میں اضافہ یقینی بنائیں اور موسمی تغیرات کے مطابق اپنی زراعت کو ڈھالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ FAO پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں بڑا مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور امید کی جاتی ہے FAO کا تعاون ایسے ہی پاکستان میں زراعت کی بہتری کے لیے مستقبل میں بھی جاری و ساری رہےگا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں