پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو ایچ ٹی وی لائسنس جاری کردیا گیا

ہفتہ 2 ستمبر 2023 17:17

پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو ایچ ٹی وی لائسنس جاری کردیا گیا
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2023ء) پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو ایچ ٹی وی لائسنس جاری کر دیا گیا،لائسنس حاصل کرنے والی مظفرگڑھ کی رہائشی خواجہ سرا شاہانہ عباس شانی کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک چلانے کے لیے لائسنس کے حصول کا مقصد باعزت روزگار کمانا ہے،خواجہ سرا شاہانہ عباس شانی نے ڈرائیونگ سیکھنے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ پہلی مرتبہ ڈرائیونگ سیکھنے کےلئے ڈرائیونگ اسکول پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے اس کا مزاق اڑایا اور کچھ لوگوں نے سمجھا کہ وہ بھی دیگر خواجہ سرائوں کی طرح بھیک مانگنے آئی ہے،لیکن وہاں موجود ایک نیک آدمی کے کہنے پر اسے ڈرائیونگ سیکھنے کی اجازت مل گئی،شاہانہ نے مزید کہا ہے کہ اس کا ایچ ٹی وی لائسنس حاصل کرنے کا ایک مقصد تو باعزت روزگار کمانا ہے اور دوسرا مقصد دیگر خواجہ سراوں کو ڈرائیونگ سکھانا ہے تا کہ وہ بیرون ممالک میں جا کر باعزت روزگار کما سکیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس مظفرگڑھ کے ترجمان کے مطابق خواجہ سرا شاہانہ عباس شانی نے ٹریفک پولیس کا ٹیسٹ پاس کر کے ایچ ٹی وی لائسنس حاصل کیا ہے اور اسے ٹریفک قوانین پر بھی مکمل عبور حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ دیگر خوجہ سراوں اور ٹرانس جینڈرز کو بھی شاہانہ عباس شانی کی پیروی کرتے ہوئے باعزت روزگار کمانے کےلئے ڈرائیونگ یا کوئی ہنر ضرور سیکھنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں