5 روزہ پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 39 ہزار 325 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 13 مئی 2023 13:01

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں 5روزہ انسداد پولیو مہم 15مئی سے 19مئی تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے،انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ذمہ داری سے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں، حساس علاقوں میں انسداد پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران روزانہ کی کارکردگی پر اجلاس کریں اور مہم کی مکمل نگرانی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جہاں کہیں مچھروں کا لاروا پایا جاتا ہے فوری طور پر تلفی کیلئے اقدامات کئے جائیں، حساس مقامات کی مکمل نگرانی کریں، متعلقہ محکموں کے یوزر روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، شہری علاقوں میں عوامی شکایات پر مچھرمار ادویات کا فوری طور پر سپرے کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن مریضوں میں ڈینگی مرض کا شبہ ہو اس کی مکمل نگرانی کی جائے اور ان کامکمل علاج کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا کہ 15مئی سے 19مئی تک کی 5روزہ مہم کے دوران ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں 5سال تک کے 8لاکھ 39ہزار325بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لئے 3ہزار 355ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اب تک دونوں اضلا ع میں ڈینگی کا صرف ایک مریض سامنے آیا تھا جو اب مکمل صحت یاب ہے تاہم ایک مریض ڈینگی کے شبہ میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں داخل ہے، مریض کے خون نمونہ جات لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں، مریض کی مکمل نگرانی اور علاج کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس سمیت محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں