مظفرگڑھ،سوشل میڈیا کی پوسٹ پر تنقیدی تبصرہ کرنے پر ایک نوجوان قتل، ایک زخمی

ہفتہ 11 نومبر 2023 15:41

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) مظفرگڑھ میں سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹوں پر تنقیدی تبصرے پر لڑائی میں ایک نوجوان قتل اور ساتھی زخمی ہوگیا۔تھانہ سول لائنز کے علاقے میں علی پور روڈ پر فیاض پارک کے نزدیک لڑائی کے دوران ایک نوجوان عبدالرحمان قتل اور اس کاساتھی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے رہائشی نوجوانوں کے 2 گروپوں میں سوشل میڈیا پر کئے گئے تنقیدی تبصرے پر لڑائی کا یہ دوسرا واقعہ تھا جس میں عبدالرحمان نامی نوجوان کو مخالف گروپ نے خنجر کے وار کر کے قتل اور اس کے ساتھی کو زخمی کر دیا جس کا علاج معالجہ صدر ہسپتال میں جاری ہے۔

اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول خان موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کا آغاز کردیا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں