مظفرگڑھ،فالو اپ پولیس وین بس تصادم،4 پولیس اہلکاروں اور 2 قیدیوں سمیت 7 افراد زخمی

جمعہ 3 دسمبر 2021 15:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) پولیس پرزن وین بس تصادم،4 پولیس اہلکاروں اور 2 قیدیوں سمیت 7 افراد زخمی۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کی ابتدائی اطلاع کے  مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں وسندے والی روہیلانوالی روڈ کے قریب صبح قیدیوں کو لے کر جانے والی پولیس وین اور بس میں تصادم ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار 45 سالہ محمد حسین،40 سالہ ضمیر حسین،32 سالہ مختیار،35 سالہ ساغر عباس اور 2 قیدی 40 سالہ صدیق اور 45 سالہ منظور حسین اور ایک مسافر 40 سالہ محمد انور زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر نے ریسکیو 1122 ایمبولینسز، اور ریسکیو وہیکل کو روانہ کر کے پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پہلے 3 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ دیگر 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے آر ایچ سی ہسپتال روہیلانوالی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں