مظفر گڑھ میں پابندی کے باوجود اونٹوں کا دنگل کا انعقاد ،درجنوں اونٹوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا

غیر قانونی لڑائی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، منتظمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی،پولیس حکام

منگل 12 فروری 2019 16:57

مظفر گڑھ میں پابندی کے باوجود اونٹوں کا دنگل کا انعقاد ،درجنوں اونٹوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) مظفر گڑھ میں پابندی کے باوجود اونٹوں کا دنگل منعقد کیا گیا، درجنوں اونٹوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا بھی کھیلاگیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں اونٹوں کے دنگل پر پابندی کے باوجود بھی مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اونٹوں کا دنگل منعقد کیا گیا، جس میں درجنوں اونٹ لڑائے گئے اور لاکھوں روپے کا جوا بھی کھیلا گیا۔غیر قانونی دنگل دیکھنے والوں سے ٹکٹ اور پارکنگ کی مد میں پیسے بھی بٹورے گئے۔دوسری جانب پولیس کے ترجمان ناصر عباسی کیمطابق اونٹوں کی غیر قانونی لڑائی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، منتظمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں