امریکی سفارت خانے کا مظفرگڑھ کے نوجوان سپوت ملک زکریا کھر کی ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری مہم میں خدمات کا اعتراف

ہفتہ 5 جون 2021 22:14

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) امریکی سفارت خانے نے مظفرگڑھ کے نوجوان سپوت ملک زکریا کھر کی ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری مہم میں خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ماحولیاتی بہتری کیلئے کی گئی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے سفارت خانے نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ملک زکریا کھر نے گزشتہ برسوں میں اکیلے 50 ہزار سے زائد پھل دار پودے لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا ،ملک کے سماجی حلقے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے کام کرنے والے ادارے ان کی خدمات کا پہلے ہی اعتراف کرچکے ہیں ،ملک زکریا کھر نے سنانواں کے نزدیک نہ صرف اپنے ذاتی رقبے پر پودے لگائے ہیں بلکہ انھوں نے علاقے کے ہر خاندان کو بھی آم کے پودے مفت فراہم کئے ہیں۔

ملک زکریا کھر نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ شجرکاری مہم اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سے متاثر ہیں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں