مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں 14 سالہ بچی قتل،ملزم گرفتار، مقدمہ درج

منگل 21 جون 2022 17:58

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں 14 سالہ بچی قتل،ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کی بستی آڑہ میں 14 سالہ بچی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ کرنے والے والد پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق 15 جون کو شام ساڑھے پانچ بجے 14 سالہ مائرہ خان کے پسند کی شادی کی خواہش کے اظہار پر اس کے والد امیر عبداللہ خان نے مشتعل ہو کر 12 بور بندوق سے اس کی چھاتی پر فائر کیا جو سینے کے پار ہو گیا اور مائرہ خان موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ملزم نے لڑکی کی موت کو خودکشی کا رنگ دے کر دفنانے کی کوشش کی لیکن میڈیا میں ہائی لائٹ ہونے اور شہریوں کے شورشرابا پر پولیس نے لڑکی کا پوسٹمارٹم کرایا تو پوسٹمارٹم رپورٹ نے قتل کی تصدیق کر دی۔پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں