ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد ، ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کو سلامی دی گئی

پیر 27 جون 2022 11:50

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کو سلامی دی۔ایس پی ضیاء اللہ نے ملازمان کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور بہترین ٹرن آؤٹ پر سرٹیفیکٹ دیئے،اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن ضیاءاللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فٹنس اور ڈسپلن میں جنرل پریڈ کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں