مظفرگڑھ پولیس کی کارروائی ، پتنگ فروش دھاتی ڈور اور پتنگوں سمیت گرفتار،مقدمہ درج

منگل 26 مارچ 2024 12:58

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ آپریشن جاری ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر ضلع بھر میں پتنگ اور دھاتی ڈور فروخت کرنے والوں کا گھیرا تنگ کرنے کا حکم دے دیا ہے،گزشتہ تین روز سے کوٹ ادو شہر بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سٹی پولیس کوٹ ادو کے ریڈ جاری ہیں،ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو انظر سکھیرا نے سب انسپکٹر ضیاءالرحمان کی قیادت میں اینٹی کائٹ فلائنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے،سب انسپکٹر ضیاء الرحمٰن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موبائل مارکیٹ میں ریڈ کرکے ملزم محمد کاشف ولد محمد اسلم قوم رحمانی پتنگ فروش کو دھاتی ڈور اور کیمیکل ڈور کے 14 گولوں اور 55 پتنگوں سمیت گرفتار کر کےاینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ 2001 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو انظر اکھیرا کا کہنا تھا کہ خونی کھیل میں ملوث تمام افراد قانون کی گرفت میں لائیں جائیں گے جن کے خلاف نہ صرف کاروائی ہوگی بلکہ مقدمہ یکسو کر کے سزا دلوائی جائیگی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں