وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ،ڈپٹی کمشنر

منگل 26 مارچ 2024 13:03

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول میجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا وزٹ کررہے ہیں، ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4763 دکانوں کو چیک کیا۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا،جبکہ 11 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔اور گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے پر 27 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں