لانجو نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 12:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) لانجو نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو زرائع کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں تھانہ صدر کی حدود میں لانجو نہر سے نامعلوم بزرگ کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریبا 60 سے 70 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے، تھانہ صدر پولیس چوک سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ضابطے کی کاروائی کا اغاز کر دیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق نعش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں