وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی مارکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5122 دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر 2 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، 14 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا اور 24 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نا جائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے، ایسا کرنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں