سابق ایم پی اے طارق محمود باجوہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل

وزیراعظم عمران خان کی دورہ چین سے واپسی پر باقاعدہ اعلان کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 نومبر 2018 15:54

سابق ایم پی اے طارق محمود باجوہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر 2018ء) : چوہدری طارق محمود باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چوہدری طارق محمود باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری طارق محمود باجوہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی کے بعد کریں گے۔چوہدری طارق محمود باجوہ کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے علاوہ میں باجوہ گروپ کا بہت رعب و دبدبہ ہے۔ ان کے شریف برادران سے تعلقات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ طارق محمود باجوہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے قابل فخر ساتھی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن عام انتخابات 2018ء سے قبل بلاناغہ سینکڑوں شہریوں نے ن لیگ کو چھوڑ کر باجوہ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ انتخابات سے قبل طارق محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہر اور گردونواح میں بیشتر گروپ بڑے ووٹ کے لیے ہمارے گروپ کی انتخابی مہم چلاتے نظر آ رہے ہیں جس سے ہماری مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے کھلاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ،ضمنی انتخابات میں بھی جہانگیر ترین نے موجودہ حکومت کا ساتھ دیا اور کئی آزاد اُمیدواروں کو پارٹی میں شامل کیا گیا تھا جبکہ چند ایک جگہ پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں کےساتھ مل کر مشترکہ اُمیدوار بھی کھڑے کیے۔

چوہدری طارق محمود باجوہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو لے کر سیاسی حلقوں میں کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں